چالیس افراد کو زندہ جلانے والی خاتون کو پھانسی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 25, 2017 | 19:14 شام

کویت سٹی: (مانیٹرنگ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق پھانسی پانے والوں میں دو مصری باشندوں سمیت کویت کے حکمران خاندان کا ایک شہزادہ شیخ فیصل عبداللہ الجابر الصباح بھی شامل ہے۔ ان کے علاوہ فلپائن، کویت اور ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی تین خواتین کو بھی قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی۔ پھانسی پانے والی ایک کویتی خاتون نے اپنے شوہر کی دوسری شادی پر ایک خیمے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ اس واقعہ میں چالیس کے قریب افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے تھے۔