ناقابل یقین خبر : متعدد مردوں کو اغواء کرکے اپنے قبضے میں رکھنے والی کراچی کی اغواء کار حسینہ قانون کے شکنجے میں آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 04, 2017 | 09:12 صبح

کراچی (ویب ڈیسک) گوادر اور پسنی پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران 8مغویوں کو بازیاب کرا کر اغواء میں ملوث خاتون اغواء کار کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے دوسرے اغواء کار ساتھی فرار ہوگئے۔ بازیاب ہونے والے مغویوں کا تعلق کراچی اور سندھ کے دوسرے علاقوں سے ہے جنہیں بعد میں سندھ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ہفتہ کو پولیس کے مطابق گرفتار خاتون ملزمہ نسیمہ کی نشاندہی پر پسنی کی وارڈ نمبر 3 میں کارروائی کی گئی جس دوران 8مغویوں کو بازیاب کرایاگیا اور بعدازاں کراچی  پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق نسیمہ اغواء اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھی جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔