وکیل شوہر سے جھگڑا :بھارت کی معروف خاتون جج نے خود کشی کرلی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 10, 2016 | 16:02 شام
اترپردیش(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کی مشہور خاتون جودیشل مجسٹریٹ پرتیبھا گوتم نے پنکھے سے لٹک کرکر خود کشی کر لی ہے ،پرتیبھا کے وکیل شوہر سے جھگڑا ہوا ، جبکہ ان کے ہاتھ کی شہہ رگ بھی کٹی ہوئی ہے ،ابتدائی تحقیق میں خود کشی کو اصل وجہ قرار نہیں دیا جا رہا ، اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ساری صورتحال سامنے آئے گی۔بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق کانپور کی 30سالہ مشہور خاتون جودیشل مجسٹریٹ پر تیبھا گوتم کی لاش ان کے گھر سے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ، وکیل شوہر کورٹ سے گھر آیا تو اپنی مجسٹریٹ بیوی کی لاش پنکھے سے لٹکی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے فوری موقع پر پہنچ کر پرتیبھا کی لاش کو اتار ،کہا جا رہا ہے کہ پرتیبھا کے ہاتھ کی رگیں کٹی ہوئیں تھیں اور یہ خود کشی نہیں ہو سکتی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے ،یہ اطلاع بھی ہے کہ خاتون جج کا اپنے وکیل شوہر سے سخت جھگڑا ہوا جس کے بعد پرتیبھا نے خود کشی کر لی ۔ انہوں نے کہا کہ فرانزک ٹیم بھی آ چکی ہے جو کمرے میں موجود اہم ثبوت اکھٹے کر رہی ہے ،جبکہ پرتیبھا کے وکیل شوہر اور رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کریں گے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی قاتل کا تعین کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی۔ پرتیبھا کی موت کی خبر جنگل کی آغ کی طرح شہر میں پھیل گئی اور عدلیہ کے ججز اور شہر کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ چکے ہیں ۔