ہر طرف عورتیں ہی عورتیں ۔۔۔۔ اور خواتین نے ایک اور شاندار عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 05, 2017 | 07:59 صبح

نئی دہلی(ویب ڈیسک) انڈیا کی سرکاری ایئر لائن ایئرانڈیا کے مطابق پیر کے روز ان کی نئی دہلی سے سان فرانسسکو جانے والی پرواز دنیا کی پہلی پرواز تھی جس کا تمام کام خواتین عملے نے کیا تھا اور یہ دنیا کے گرد چکر لگا کر وطن واپس پہنچی۔

بوئنگ 777 طیارے کی یہ پرواز امریکہ کی طرف بحر الکاہل کے اوپر سے ہوتے پہنچی اور واپسی پر اس نے بحر اوقیانوس کے اوپر پرو

از کی اور جمعے کو نئی دہلی میں اتری۔یاد رہے کہ پچھلے سال مارچ میں ایئر انڈیا نے دنیا کی اُس وقت کی طویل ترین دورانیےکی پرواز بھی صرف خواتین عملے کی ساتھ کی۔ یہ پرواز چھ مارچ کو دہلی سے روانہ ہوئی اور اس نے 17 گھنٹوں میں 14,500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور آٹھ مارچ کو دہلی کے لیے واپس روانہ ہوئی۔ایئر انڈیا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے اس ریکارڈ کو گینیس ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔جہازکے عملے کے علاوہ چیک ان، گراؤنڈ ہینڈلنگ، فلائٹ انجینئرز اور ائیر ٹریفک کنٹرولر جنھوں نے پرباز کی روانی اور آمد کی منظوری دی تھی، وہ تمام عملہ بھی خواتین پر مشتمل تھا۔کمپنی کے مطابق خواتین کا عالمی دن منانے کے لیے وہ صرف حواتین کے عملے پر مبنی ایسی مزید پروازیں بھی چلائیں گی۔