عورتوں کا ایسا شرمناک احتجاج جو کبھی ہوا نہ کسی نے سنا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 21, 2017 | 18:57 شام

برازیلیا (مانیٹرنگ) اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے عوام کا حکومت کے خلاف احتجاج تو معمول کی بات ہے مگر برازیل میں خواتین ایک انوکھا مطالبہ منوانے کیلئے برہنہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئی ہیں۔ حکومت نے ساحلوں پر برہنہ ہو کر لیٹنے والی خواتین کے خلاف ایک نیا قانون بنایا ہے جس کے مطابق سن باتھ (دھوپ کا غسل) کے نام پر ساحلوں پر خواتین کی برہنگی کو ممنوع قرار دے دیا گیا۔

پابندی کی خبر ملتے ہی سینکڑوں خواتین احتجاج کیلئے نکل آئیں اور اپنا پیغام واضح کرنے کیلئے یہ بغیر کچھ پہنے ہی گھروں سے نکل پڑی ہیں۔ ریو شہر میں احتجاج کی قیادت کرنے والی رہنماءاینا پاﺅلا نے ”رائٹرز ٹی وی“ کو بتایا کہ ان کے برہنہ ہو کر باہر نکلنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ برہنگی کو ایک فطری چیز کے طورپر دیکھیں اور اس کے بارے میں غلط انداز میں نہ سوچیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متعدد ممالک میں خواتین کو ساحلوں پر برہنہ ہونے کی اجازت ہے تو برازیل میں اس پر پابندی کیوں ہے۔ احتجاج میں خواتین کے ساتھ مرد بھی شریک ہوئے جن کی تعداد احتجاجی خواتین سے کہیں زیادہ تھی۔ ان مردوں کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں۔ مردوں نے اظہار یکجہتی بے لباس ہوئے بغیر کیا۔