عورتوں میں جنسی خواہش بڑھانے کے لیے کیا کیا جا رہا ہے؟؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 29, 2017 | 17:10 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):امریکہ کے فوڈ اور ڈرگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خواتین کے جنسی میلان کو بڑھانے کے لئے ’ایڈی ‘ نامی دوا کے فروخت کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سپراؤٹ فارماسٹکل کمپنی کی تیار کردہ ’ایڈی‘ خصوصاً خواتین کے لئے تیار کی گئی پہلی دوا ہے۔ اس سے پہلے ’’ویگرا‘‘نامی دوا مردانہ کمزوری کے خاتمے کے لئے بنائی گئی تھی،جس کا مقصد ٹیسٹوسٹیرن ہارمونز کی تعداد بڑھانا ہے۔ نیشنل کنزیومر لیگ کے سربراہ مسٹر سیلی گرین برگ کا کہنا ہے ’’یہ خواتین کے

لئے جنسی ادویات سازی کے حوالے سے اٹھایا گیا بڑا قدم ہے۔خواتین کی صحت کے اس پہلو پر اب تک کام نہیں کیا گیا۔‘‘اس دوا کا مقصد خواتین میں جنسی خواہش کی کمی پر قابو پانا ہے۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 10فی صد خواتین جنسی خواہش میں کمی کے مرض سے دوچار ہیں۔ دوا کے محفوظ استعمال کی منظوری دیتے ہوئے ایف ڈی اے کی سینئر آفیسر ڈاکٹر جنٹ وڈکاک کا کہنا ہے ’’دوا کے استعمال کی منظوری دینے کا مقصد محفوظ اور مؤثر ادویات کا فروغ ہے۔‘‘خیال رہے کہ اس دوا کو دو مرتبہ نامنظور کیا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے ایک تحریک چلائی گئی تھی جسکا مقصد دوا کے استعمال کو روکنا تھا۔ ناقدین کے مطابق دوا کے استعمال سے انتہائی کم فشار خون (لو بلڈ پریشر)، متلی، چکر آنا، غنودگی اور بعض اوقات گہری مسلسل نیند جیسے ذیلی اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔ پیک پر موجود ہدایات میں یہ بات شامل کی گئی ہے کہ یہ دوا الکوحل کے مشروبات کے ساتھ استعمال نہ کی جائے کیونکہ اس سے انتہائی کم فشار خون اورغنودگی جیسے اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خواتین صرف ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق ہی یہ دوا استعمال کر سکیں گی۔یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر بہت کم خواتین ’گلابی ویاگرا‘ کہلانے والی یہ دوا ’’ایڈی‘‘ استعمال کر پائیں گی ۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی پروفیسرڈاکٹرلارین اسٹرائکر کے مطابق مجھے ’’ایڈی‘‘ کی منظوری سے دلی خوشی ہوئی ہے، اس سے ہم اپنے مریضوں کو ناصرف مزید اس حوالے سے بہتر جان سکیں گے بلکہ خواتین کو اپنے معالج سے جنسی بیماریوں کے حوالے سے بات چیت کرنے کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔‘‘اور اس پر مزید تحقیق کرنے کے مواقعہ ملیں گے۔