جہاز میں عورتوں کی فائٹ،بال بال کردیا،ناخنوں کا استعمال
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 04, 2016 | 14:00 شام

لاہور(مانیٹرنگ)
قومی ائیرلائنز کی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز میں سیٹ کی تبدیلی کے تنازع پر دو برطانوی نژاد پاکستانی خواتین ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئیں، تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادنہ استعمال کیا اور بال نوچتی رہیں۔
لاہور ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائنز کی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 710 میں سوار دو برطانوی نژاد پاکستانی خواتین آسیہ بتول اور عظمی اویس نے دوران پرواز ایک دوسرے پر تشدد شروع کر دیا۔ سیٹ کی تبدیلی جیسے معمولی تنازعے پر دونوں
طیارہ لاہور لینڈ ہوتے ہی پائلٹ کی شکایت پر ائیر پورٹ سیکیورٹی نے آسیہ بتول اور عظمی اویس کو حراست میں لے لیا جس کے بعد لاہور کی رہائشی دونوں برطانوی نژاد خواتین کو اپنی غلطی کااحساس ہوا، دونوں نے تحریری معافی نامہ لکھ کر اپنی جان چھڑوائی۔