عورتوں کی منڈی،حوا کی بیٹی کتنے میں بکتی ہے،بات سپریم کورٹ تک پہنچ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 24, 2017 | 12:19 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ) چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خواتین کی اسمگلنگ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے 3 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں خواتین کی اسمگلنگ کے واقعات کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے 3 روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق ازخود نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا گیا جس کے مطابق 40 سالہ خاتون کو راولپنڈی سے افغانس

تان پہنچایا گیا اور اس کی واپسی کے لیے 3 لاکھ روپے مانگے گئے جب کہ تاوان نہ دینے پر اغواء کاروں نے خاتون کو فروخت کرنے کی دھمکی دی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی طرح 150 سے زائد خواتین کو اغواء کرکے افغانستان پہنچایا گیا جب کہ پولیس نے روایتی تاخیری حربے اختیار کرنے کے سوا کوئی کارروائی نہیں کی۔