عورت اور عورت کے کپڑے: ڈونلڈ ٹرمپ ایک نئے سکنیڈل کی زد میں آگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 11, 2017 | 08:44 صبح

واشنگٹن(ویب  ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  خواتین کے حوالے سے ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے ہیں ۔ انہوں نے خواتین کو زنانہ کپڑے پہننے کا مشورہ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ خواتین زنانہ نوعیت کے کپڑے پہنیں،جب یہ بات سوشل میڈیا پر آئی تو تنقید کے نشتر امریکی صدر پر چلائے جا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ سامنے آیا کہ’’ عورت کی طرح کپڑے پہنو ‘‘جس میں سوشل میڈیا پر ٹرمپ اور خواتین کے لباس کے حوالے سے جاری بحث پر بات کی گئی۔اس ساری ٹرینڈ میں عوام نے خواتین کی مختلف لباس میں کام کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں جن سے یہ پیغام دیا گیا کہ اس جدید دور میں خواتین ہر شعبے میں فعال ہیں اور ان کے کام کرنے کا یا عام زندگی کا لباس ان کی مرضی سے ہونا چاہیے نہ کہ کسی کی پسند یا نا پسند پر مبنی  ہو