لڑکی کا معاملہ: پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کا قتل ، وجہ کیا تھی اور کتنے لوگ قتل ہوئے ہیں ؟ ایک اور افسوسناک خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 09:20 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں فرخ آباد میں رشتے کے تنازع پر دو خواتین قتل اور دوکو  زخمی کردیاگیا۔ملزمان علاقہ میں فائرنگ کرتے ہوئے لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے لاشوں کو قبضہ میں لے لیا۔  شاہدرہ کے علاقے فرخ آباد میں رشتے کے تنازع پر دو خواتین قتل اور خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ ملزمان نے شاہدہ پروین سے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا خبکہ وہ رشتہ دینے سے مسلسل انکار کر رہی تھی۔  ہفتہ کی صبح 6 ملزمان اسلحہ لے کر لڑکی کے گھر داخل ہو گئے اور زبردستی لڑکی کو لے جانے کی کوشش کی جس پر گھر والوں نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں لڑکی کی ماں شاہدہ پروین جو کہ پی ٹی آئی کی کونسلر بھی ہیں اور بہن موقع پر جاں بحق ہو گئیں اور لڑکی کا بھائی اور نانی شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملزمان علاقہ میں فائرنگ کرتے ہوئے لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے۔  پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے لاشوں کو قبضہ میں لے لیا۔