خواتین جب ملتی ہیں تو سب سے پہلے ایک دوسرے میں کیا دیکھتی ہیں۔حیرت انگیز انکشاف سامنے آ گیا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 15, 2017 | 17:33 شام

لنکولن(مانیٹرنگ ڈیسک): جب دو اجنبی خواتین آپس میں ملتی ہیں تو سب سے پہلے ان کی نظر ایک دوسرے کے جسم کے اس حصے پر پڑتی ہے جو حصہ انہیں اپنے جسم میں سب سے اچھا لگتا ہے۔ماہرین کے مطابق خواتین اپنے جسم کے جس حصے کے شیپ سے مطمئن ہوتی ہیں دوسری خواتین میں بھی سب سے پہلے اسے ہی دیکھتی ہیں۔یونیورسٹی آف لنکولن کی ایک تحقیق کے مطابق جس میں آئی ٹریکنگ اسڈی کے ذریعے اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ آیا جب دو خواتین آپس میں ملتی ہیں تو ان کی نظر سب سے پہلے جسم کے کون سے حصے پر پڑتی ہے۔ریسرچ کے مطابق خواتین کی نظر سب سے پہلے جسم کے اس حصے پر جاتی جس سے وہ خود مطمئن ہوتی ہیں،اس کے بعد آنکھوں،سر اور کمر پر نظر جاتی ہے اور سب سے آخر میں بازووں پر توجہ کرتی ہیں۔ریسرچ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خواتین جتنی دیر ایک دوسرے کے ساتھ رہتی ہیں اس میں زیادہ وقت وہ ان کی نظر ایک دوسرے کے ویسٹ اور کولہوں پر جاتی ہے اور تیسرے نمبر پر وہ آنکھوں پر فوکس کرتی ہیں۔اس کے علاوہ ایک حیرت انگیز انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ خواتین ایک دوسرے کو جتنا زیادہ دیکھتی ہیں اتنا مرد بھی دوسری عورتوں کو نہیں دیکھتے۔۔ماہرین کے مطابق اس کی ایک وجہ یہ ہوتی ہے کہ عورتیں دوسری عورتوں کا تنقیدی جائزہ لینا چاہتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کو زیادہ دیکھتی ہیں۔۔۔اور خواتین ایک دوسری کی باتوں کی نسبت ان کے جسم پر زیادہ توجہ دیتی ہیں۔