دہشت گردی کے خلاف باحجاب خواتین کا ویسٹ منسٹر برج پر احتجاج‘

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 28, 2017 | 07:10 صبح

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والے برطانوی پولیس کے ایک سینئر افسر نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر حملہ کرکے 4افراد کو ہلاک کرنے والے خالد مسعود کا شدت پسند تنظیم داعش یا القاعدہ سے تعلق کے شواہد نہیں ملے۔ برٹس پریس ایسوسی ایشن نے حملہ آور خالد مسعود کی والدہ کا بیان بھی جاری کر دیا ہے جس میں انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خالد مسعود کی والدہ جینیٹ اجائو نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کے اقدام پر انتہائی حیرت زدہ ہوں جس کی وجہ سے معصوم لوگوں کی جانیں گئیں۔ ان لوگوں کے لئے کئی آنسو بہا چکی ہوں۔ ادھر دہشت گردی کے خلاف ویسٹ منسٹر برج پر باحجاب مسلمان خواتین نے احتجاج کیا اور زنجیر بنائی۔ مظاہرین نے کہا مذمت کرتے ہیں‘ امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔