بھارتی جاحیت کی آگ ورکنگ بائونڈری تک بھی آگئی،بچی شہید

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 24, 2016 | 07:49 صبح

لاہور(مانیٹرنگ)بھارت کی جارحیت ورکنگ باﺅنڈری تک بھی پہنچ گئی ،رات بھر فائرنگ ،رینجرنے بھرپور جواب دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے باؤنڈری پر ہڑپال، پکھلیاں اور چاروا سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی ، جس سے جنگلوڑہ گاؤں کا رہائشی محمد لطیف اور ڈیڑھ سالہ بچی ہانیہ شہید ہو گئے ، بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے سات افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسل

ہ پوری رات جاری رہا ، پاکستان رینجرز پنجاب نے دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا موثر انداز میں جواب دیا ۔ جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے درمیان سیز فائر لائن کو لائن آف کنٹرول کہا جاتا ہے جبکہ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان عارضی بارڈر کو ورکنگ باﺅنڈری کا نام دیا جاتاہے۔بھارتی جارحیت کی آگ ورکنگ باﺅنڈری تک بھی پھیل گئی ،رات بھر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا