پاکستان بھی پہلے نمبر پر مگر کن حوالوں سے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2022 | 05:55 صبح

دنیا میں اس وقت دو سو سے زائد ممالک ہیں ۔ ان میں سے ایک ملک ایسا بھی ہے جو روس سے کم از کم دس گنا چھوٹا ہے لیکن جس کا نہری نظام روس کے نہری نظام سے تین گنا بڑا ہے ۔

یہ ملک دنیا میں مٹر کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرے ، خوبانی ، کپاس اور گنے کی پیداوار کے لحاظ سے چوتھے ، پیاز اور دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے پانچویں، کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے چھٹے، آم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں، چاول کی پیداوار کے لحاظ سے آٹھویں، گندم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں اور مالٹے اور کینو

کی پیداوار کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ہے ۔ یہ ملک مجموعی زرعی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں پچیسویں 25 ویں نمبر پر ہے ۔ اس کی صرف گندم کی پیداوار پورے براعظم افریقہ کی پیداوار سے زائد اور براعظم جنوبی امریکہ کی پیداوار کے برابر ہے ۔

یہ ملک دنیا میں صنعتی پیداوار کے لحاظ سے 55 نمبر پر ہے ۔ کوئلے کے ذخائر کے اعتبار سے چوتھے اور تانبے کے ذخائر کے اعتبار سے ساتویں نمبر پر ہے ۔ سی این جی کے استعمال میں اول نمبر پر ہے ۔ اس ملک کے گیس کے ذخائر ایشیا میں چھٹے نمبر پر ھیں اور یہ ملک دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے ۔ ......,...لیکن سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ * یہ ملک غدار ، ایمان فروش اور لٹیرے سیاستدانوں, بیوروکریسی، وڈیرے جاگیر داروں، سرمایہ کاروں، بے ضمیر صحافیوں کی پیداوار میں پہلے نمبر پر ہے ۔۔۔۔ ! * اور اس ملک کا نام ہے ۔ Pakistan وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود۔۔۔!