کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں پیدا ہونے والے پاکستانی سپوت سمیل حسن آج کل خبروں میں ہیں انہوں نے صرف 17سال کی عمر میں24کروڑ روپے کمالیے ہیں،یہ دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے گیمرز میں شامل ہیں،انہوں نے یہ رقم ڈاٹ اے گیم کھیل کر کمائی ہے۔سمیل حسن نے یہ گیم 7سال کی عمر میں کھیلنا شروع کی اور اس وقت ان کا شمار بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے،جنوری 2015ءمیں سمیل کو ڈاٹA2ٹیم کیلئے منتخب کیا گیا تھا،انہوں نے پاکستان سے کھلاڑیوں کو بہت ہی ٹف ٹائم دیا۔”سپورٹس کیڈا“کے مطابق سمیل دنیا کا تیسرا بڑا زیادہ رقم حاصل کرنے والا گیمر ہے جس نے صرف 17سال کی عمر میں 24کروڑ روپے کمالیے ہیں انہیں ڈاٹ اے کا دنیا بھر میں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے،ان کام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کردیا گیا ہے،یہ دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں ملین مارک کو عبور کیا ہے۔ٹائم میگزین نے بھی سمیل کو دنیا کے تیس متاثرکن کم عمر جوانوں میں شامل کیا تھا،سمیل اس وقت امریکہ میں رہائش پذیر ہیں ،سپورٹس کے ذریعے پاکستان کے سوفٹ امیج کو پیش کرنے میں آگے آگے ہیں۔سمیل کا کہنا ہے کہ میں 15سال سے پاکستان میں رہ رہا تھا،یہیں بڑا ہوا،میں برا کھیل رہا تھا بہتر کھیلنے کیلئے میں نے اپنی بائیک بھی فروخت کردی تھی۔
چونکہ پاکستان میں ای سپورٹس عام نہیں لیکن پاکستان کا یہ سپوت دنیا میں ملک کا نام روشن کررہا ہے،پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کیلئے رہنمائی کی ضرورت ہے۔اور ہمارے ملک میں ایسے اساتذہ کی کمی ہے۔لیکن میں ضرور پاکستان کا نام آگے تک لے کر جاو گا۔