وسیم اختر کا مکو ٹھپنے کی تیاری،میئر کراچی کی نیندیں اڑگئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 19:20 شام

کراچی :(مانیٹرنگ)میئر کراچی پھٹ پڑے، کہتے ہیں مجھے فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، نئی سیاسی جماعت پر ٹیکس کا پیسہ خرچ کیا جارہا ہے، کوئی حساب کتاب کرنے والا نہیں۔سندھ حکومت نے 8 سالوں میں کراچی کیلئے کچھ نہ کیا، وسیم اختر تاجروں سے خوب شکوے کرگئے، بولے سارے اختیارات جیالوں کے پاس ہیں، ہمارے پاس کچرا، ابلتے گٹر، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور مسائل کا انبار ہے۔میئر کراچی کہنے لگے انہیں فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایک سیاسی جماعت بنانے کیلئے عوام کا پیسہ برباد

ہورہا ہے لیکن کسی نے اس کا حساب نہیں مانگا۔کراچی چیمبر کے دورے پر آئے بے اختیار میئر کا کہنا تھا کہ تاجر ساتھ مل جائیں تو ان کے پاس اختیار ہی اختیار ہے