اسلام آباد میں پولیس لاہو میں پی ٹی آئی کے وکلا کی وکلاء گردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 28, 2016 | 12:55 شام

 

لاہور(مانیٹرنگ)مال روڈ پرپی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرنے وکلا کے ایک ساتھی نے شہری کو تشدد کانشانہ بناڈالا،انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ۔

لاہور مال روڈ پر پی ٹی آئی وکلا نے گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلائے، ٹریفک بلاک کی مشکلات سے دوچارشہریوں نے گزرنے کی کوشش کی تو ایک وکیل نے گزرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

لاہور میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی انتظام

ات انتہائی سخت کردیے ہیں اور کئی مقامات پر سڑکوں کے کنارے کنٹینرز کھڑے کردیے گئے ہیں ۔