یمن:حوثی باغیوں کے وزیر داخلہ کے والد کے جنازے پر بمباری، 82 افراد ہلاک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 08, 2016 | 19:49 شام

لندن(مانیٹرنگ)بی بی سی کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک جنازے پر فضائی حملے کے نتیجے میں 82 افراد ہلاک اور 500 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔جنازے کی رسومات ایک ہال میں ادا کی جا رہی تھیں جب یہ فضائی حملہ کیا گیا۔ اس ہال کے اندر اور باہر انسانی اعضا بکھرے پڑے ہیں۔ایک شخص نے امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ اس جگہ پر 'خون کی نہر' بہہ رہی ہے۔تاہم سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں تبصرہ نہیں کیا۔حکام کے مطابق حوثی باغیوں کے وزیر داخلہ کے
والد کا جنازہ تھا جس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس فضائی حملے میں حوثی باغیوں کے متعدد فوجی اور سکیورٹی افسران ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ صدر عبدالرب منصور کی حکومت حوثی باغیوں اور صالح کی حمایتی فوج کے ساتھ لڑ رہی ہے۔