لندن :بدنام زمانہ پیلی گاڑی کو رات کی تاریکی میں تباہ کر دیا گیا ؟ اسکی وجہ بدنامی کیا تھی؟اس خبر میں جانیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 05, 2017 | 05:44 صبح

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے علاقے ببیبری کے ایک انتہائی خوبصورت گاؤں کوٹس ولڈ میں سیاحوں کی تصویریں ’خراب کرنے‘ کے لیے بدنام ایک پیلی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نقصان پہنچایا ہے۔یہ گاڑی سوشل میڈیا پر اس وقت مشہور ہوئی جب برطانیہ کے اس خوبصورت ترین کہلائے جانے والے گاؤں میں ایک سیاح لی میلکم نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’کسی پوسٹ کارڈ کے نظارے کی طرح حسین گلی کی تصویر، بدنما پیلی گاڑی کی وجہ سے برباد ہوگئی ہے۔

L">اس تصویر میں سترھویں صدی کے کاٹیج کے باہر پیلی گاڑی کو کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کاٹیجز کی خوبصورتی کی وجہ سے ان کا شمار برطانیہ کی ان عمارتوں میں ہوتا ہے جن کی تصاویر سب سے زیدہ کھینچی گئی ہے۔ میلکم کی ٹویٹ کے بعد اس گاؤں کی سیر کو جانے والے کئی لوگوں نے ٹوئٹر پر ایسی تصویریں پوسٹ کیں اور دعویٰ کیا کہ یہ گاڑی ان کی تصویریں بھی خراب کرچکی ہے۔گاڑی کے مالک 84 سالہ پیٹر میڈوکس ہیں۔ ان کے مطابق گاڑی رات کے وقت باہر کھڑی تھی جب اس پر حملہ کیا گیا۔توڑ پھوڑ کرنے والوں نے گاڑی کے بونٹ پر ’موو‘ یعنی ’یہاں سے جاؤ‘ کے الفاظ کندہ کیے ہیں۔گاڑی پر خراشیں ڈالنے کے علاوہ اس کے شیشوں کو بھی توڑا گیا ہے۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ پیٹر کو اپنی گاڑی کی مرمت پر چھ ہزار پاونڈ کی رقم خرچ کرنا پڑے گی۔پیٹر کا کہنا ہے گاڑی کو ٹھیک کراونے میں بہت پیسے خرچ ہوں گے، اس لیے وہ چمکتے ہوئے ہلکے سبز رنگ کی ایک ایسی ہی دوسری گاڑی خریدنے پر غور کر رہے ہیں۔