داعش کی ایک اور بزدلانہ کارروائی: اہم اسلامی ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 18, 2016 | 06:55 صبح
عدن (ویب ڈیسک)یمن کے شہر عدن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 30 فوجی ہلاک جب کہ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح عدن میں دہشت گردوں نے یمنی فوج کے اڈے کو نشانہ بنایا، خودکش حملے کے نتیجے میں تیس فوجی ہلاک جب کہ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یمنی فوج کے حکام کاکہنا ہے کہ خودکش حملہ شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے کیا گیا ہے۔ جائے دھماکہ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب فوجی اپنی تنخواہیں لینے کے لئے جمع ہوئےتھے