کل یوم دفاع ارض حرمین شریفین منانے کا اعلان
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 03, 2016 | 13:11 شام
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان علمائے کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کل یوم دفاع ارض حرمین شریفین منانے کا اعلان کیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان علمائے کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کل ملک بھر میں مکہ مکرمہ پر میزائل داغے جانے کے خلاف مذمت کی جائے گئی،علمائے کرام جمعہ کے خطبات میں اس مسئلے کو اٹھائیں گے،ملک بھر میں احتجاج مظاہرے کیے جائیں گے۔