سانحہ لاہور پر کراچی کے وکلا کا یوم سوگ کا اعلان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 13, 2017 | 20:49 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک):سانحہ لاہور پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے عدالتی بائیکاٹ  کرتے ہوئے یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ نیوز کےمطابق لاہور میں پیش آنے والے واقعے پر وکلا برادری بھی سراپا احتجاج ہے اور کراچی بار ایسوسی ایشن نے آج احتجاجی طور پر مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ سیکریٹری کراچی بار کا کہنا تھا کہ وکلا آج سانحہ لاہور کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے اور عدالتی بائیکاٹ میں کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔ وکلا برادری کی طرف سے لاہور میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔