الوداع کرکٹ الودع: مرد بحران یونس خان نے جذباتی انداز میں کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 08, 2017 | 11:43 صبح

کراچی(ویب ڈیسک) مرد بحران کہلانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ  کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے اگلی سیریز کے بعد ریٹائرہوجاؤں گا۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی پوری کوشش کی کہ اپنے ملک کو آگے لے جانے کی کوشش کی اور اگر اس حوالے سے مجھ سے جو غلطیاں ہوئی ہیں ان کو نظر انداز کریں۔سابق کپتان نے کہا کہ یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا اور جس طرح میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ آیا ہوں اس کی وجہ بھی یہی ہے۔