پاکستان زندہ باد: ایک اور شاہین نے کرکٹ کی دنیا میں عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 21, 2016 | 17:46 شام
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے سینئر اور تجربہ کار بلے باز یونس نے 35 برس کی عمر کے بعد زیادہ سنچریاں بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔یونس نے کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ کر یہ سنگ میل عبور کیا، یہ ان کی 35 برس کی عمر کے بعد 13ویں سنچری ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارتی بلے بازوں سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور گراہم گوچ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، تینوں بلے بازوں نے 35برس کی عمر کے بعد 12، 12 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔