نبی کریم ﷺ کی ایسی سنت جسے اپنا کر آپ لمبے عرصے تک جوان رہ سکتے ہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 24, 2017 | 15:57 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک تازہ ترین تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ کھانے کی مقدار میں ذرا سی کمی آپ کو بڑھاپے کی جانب لے جانے والے جسمانی عمل کی رفتار کو سست کردیتی ہے۔۔گلین یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق یہ چھوٹا ساعمل ایسے خلیات کی سرگرمیوں کو متاثر نہیں ہونے دیتا جو دماغ اور جسم کو امراض سے بچاتے ہیں۔اس حوالے سے چوہوں پر ہونے والی تحقیق کے دوران ان جانوروں کو محدود مقدار میں غذا کا استعمال کرایا گیا تو ان کی زندگی کے عرصے میں اضافہ ہوگیا۔تحقیق کے دوران دیکھا گیا کہ کم غذا کے جسم پر کیا

اثرات مرتب ہوتے ہیں خاص طور پر دماغی اور اعصابی نظام میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔اس حوالے سے ابھی انسانوں پر آزمائش ہونا باقی ہے تاہم محققین کے خیال میں انسانوں میں بھی یہ فائدہ دیکھنے میں آئے گا۔محققین کے مطابق غذا کی مقدار میں کمی لانے کے لیے لوگوں کو قائل کرنا آسان نہیں تاہم اس کے کوئی مضر اثرات بھی مرتب نہیں ہوتے۔یکن زیادہ عرصہ تک آپ کو جوان ضرور رکھ سکتے ہیں۔