یوٹیوب سٹار کو جہاز سے کیوں اتارا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 18:40 شام

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک):آدم صالح یوٹیوب پر اپنی مزاحیہ حرکتوں کی وجہ سے کافی مقبول ہیںڈیلٹا ایئر لائنز کے جہاز سے ایک وی لاگر کو اتارے جانے کی پوسٹ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو گئی ہے۔آدم صالح نے میڈیا کو بتایا کہ جب وہ اپنی والدہ سے عربی میں بات کر رہے تھے تو ان لندن سے نیو یارک جانے والی فلائٹ سے اتار دیا گیا۔'ایک عورت نے چلا کر کہا کہ 'یہ کیا کہہ رہ ہے۔' اس نے کہا کہ وہ غیر آرام دہ محسوس کر رہی ہیں۔ کپتان آئے اور پوچھا کہ کیا ہوا ہے۔'میں اتنا زچ ہو گیا کہ جب مجھے کہا گیا کہ طیارہ چھوڑ جاؤں تو میں نے ویڈیو بنانا شروع کر دی۔'جب ہم جہاز سے باہر نکال دیے گئے تو ہمیں بتایا گیا کہ یہ اس لیے کیا گیا کہ ہم بہت زور سے بول رہے تھے۔ آپ لوگوں کو اس لیے جہاز سے باہر نہیں نکال دیتے کہ وہ زور سے بول رہے ہیں۔'صالح کے دوست سلیم ابہار جن کو صالح کے ساتھ ہی جہاز سے اتارا گیا تھا نے کہا کہ 'میں تو وہیں کا وہیں رہ گیا۔ وہ ایسی چیز تھی جسے آپ صرف فلموں میں ہی دیکھتے ہیں۔'آدم صالح جو یوٹیوب پر اپنی مزاحیہ حرکتوں کی وجہ سے کافی مقبول ہیں، کی پوسٹ سوشل میڈیا پر جلد ہی وائرل ہو گئیں۔ صرف تین گھنٹوں میں ان کی پوسٹ کو120000 مرتبہ ری ٹیویٹ کیا گیا اور پچاس لاکھ لوگوں نے ان کی پوسٹس کو فیس بک پر دیکھا۔