یوارج سنگھ ریٹائرمنٹ کا کیوں سوچ رہے تھے۔۔۔؟؟؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 20:48 شام

کٹک(مانیٹرنگ ڈیسک): یوراج سنگھ نے انکشاف کیاکہ کینسر کا علاج کرانے کے بعد میں ریٹائرمنٹ پر غور کررہا تھا لیکن ویرات کوہلی کے اعتماد نے مجھے آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی۔یوراج نے کہا کہ کپتان اور ٹیم کی تائید ملنے سے خود اعتمادی بڑھتی ہے، کپتان نے مجھ پر بہت اعتماد ظاہر کیا جو میرے لیے بہت اہم رہا۔واضح رہے کہ یوراج نے گذشتہ دنوں انگلینڈ کیخلاف کیریئر کی 14ویں ون ڈے انٹرنیشنل سنچری داغی تھی، یوراج نے اس مقابلے میں کیریئر بیسٹ 150رنز اسکور کیے۔