بالاآخر یووراج سنگھ بھی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2016 | 17:21 شام

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک):بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے برطانوی ماریشس اداکارہ ہیزل کیچ نے آج (بدھ)کو سکھ مذہب کے رسم ورواج کے مطابق شادی کی رسومات اداکرکے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنالیاہے۔شادی کی تقریب یووراج سنگھ کے شہرچندی گڑھ میں اداکی گئیں جس میں وزیراعظم نریندرمودی کو بھی مدعو کیاگیاتھاجبکہ انگلینڈکے خلاف تیسرا ٹیسٹ محض چوتھے ہی دن جیتنے والی بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑی بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔اُن کی شادی پر ساتھی کھلاڑیوں اوراداکارائوں نے مبارکباد پیش کی۔

/images.indianexpress.com/2016/11/yuvraj-7591.jpg" style="height:222px; width:400px" />

بی سی سی آئی سمیت کئی نامورشخصیت نے سماجی ویب سائٹس کے ذریعے یووراج سنگھ کو مبارکبادکے پیغامات بھیجے۔