تین افراد کی نابالغ بچی سے زیادتی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 15:56 شام

 

یزمان (شفق ڈیسک) پنچایت کے حکم پر تین افراد نے بدلہ میں ملزم کی 10 سالہ بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیل کیمطابق تھانہ ڈیراور کے علاقے کھتڑی بنگلہ کے قریب صفدر نامی خانہ بدوش کی گیارہ سالہ بیٹی اعظم کی چھونپڑی میں گئی جہاں اعظم کے بیٹے امجد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خانہ بدوشوں نے پنچایت بلا لی اور فیصلہ کیا کہ اعظم اپنی دس سالہ بیٹی کو مدعیوں کے حوالے کرے۔ اعظم کی بیٹی جب وہاں گئی تو ملزمان صفدر اس کے بھائیوں اختر اور بلال نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس سے بچی کی حالت غیر ہوگئی۔ جس پر وہ سارا سامان سمیٹ کر غائب ہوگئے۔ تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔