وے ظالما میری شادی کرا دے : پی ٹی آئی کے کارکن نے عمران خان سے درمندانہ اپیل کر ڈالی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 08, 2017 | 07:27 صبح

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں تحریک انصاف کے کارکن حشمت خان نے شادی کیلئے دہائی دیدی۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کے پرانے اور مخلص کارکن حشمت خان نے کہا ہے کہ میں ایک غریب آدمی ہوں۔ یومیہ 200 روپے کماتا ہوں، ایسی غربت میں  ساری زندگی  بھی شادی نہیں کر سکتا  ،گھر کا خرچ پورا کروں یا شادی کروں۔

  حشمت خان نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے اپیل  کی ہے کہ وہ  اسکی شادی کروا دیں یا پھر اسکی مالی مدد کر دیں ، وہ ساری زندگی انہیں دعائیں دے گا