ظالم ماں نے مردہ بیٹے کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 18, 2017 | 21:06 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)بچے کی موت کسی بھی ماں کے لیے یقینا انتہائی درناک ہوتی ہے مگر بہرحال اسے خود سے جدا تو کرنا ہی پڑتا ہے، لیکن برطانیہ میں ایک ماں نے اپنے انتقال کر جانے والے بچے کی تدفین کرنے کی بجائے ایسا کام کر دیا کہ عدالت نے سنتے ہی کڑی سزا دے ڈالی۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق شمالی لندن کے علاقے ہینڈن کی رہائشی 32سالہ وکٹوریہ گیل کے 13ماہ کے بیٹے کیزر کا انتقال ہو گیا لیکن اس نے بچے کی آخری رسومات ادا کرنے کی بجائے اس کی میت گھر میں ہی چھپا کر رکھ لی۔رپورٹ کے مطابق وکٹوریہ نے 11سال تک بچے کی باقیات سنبھالے رکھیں لیکن بالآخر انکشاف ہونے پر اسے گرفتار کرکے کنگسٹن کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔ پولیس میں کیزر کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی گئی تھی لیکن کبھی اس کا سراغ نہ لگایا جا سکا اور وکٹوریہ بھی پولیس سے جھوٹ بولتی رہی۔ بچے کا والد بھی اس واقعے سے لاعلم رہا۔ عدالت نے وکٹوریہ کو پولیس کی تفتیش میں رکاوٹ بننے، جھوٹ بولنے اور بچے کی مناسب طریقے سے آخری رسومات ادا نہ کرنے پر 11سال قید کی سزا سنا دی ہے۔رپورٹ کے مطابق کیزر کی باقیات کا دو بار پوسٹ مارٹم ہونے کے باوجود اس کی موت کی وجہ معلوم نہیں کی جا سکی۔ لیکن اب اس بچے کی تدفین کر دی گئی اور اسے اس عذاب سے نجات دلوائی ہے۔۔۔۔