اگر یہ کام ہوا تو ہم آدھا سر خود منڈوا دیں گے ۔۔۔پشاور زلمی کی پوری ٹیم نے دنگ کر ڈالنے والا اعلان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 05, 2017 | 07:51 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں پوری ٹیم، انتظامیہ اور ٹیم آنر جاوید آفریدی سمیت آدھا سر منڈوانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں طویل عرصے سے ویران میدانوں میں ایک بار پھر کرکٹ کا میلہ سجنے والا ہے اور پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل کل لاہورمیں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر

ز کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ ملک بھر میں پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے لیکن اسی جوش و جنون میں مد مقابل ٹیموں کے کھلاڑی بھی جیت کی صورت میں خوشی کے مارے طرح طرح کے اعلان کررہے ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں پوری ٹیم ، انتظامیہ اور ٹیم آنر جاوید آفریدی سمیت آدھا سر منڈوانے کا اعلان کردیا۔