پی ایس ایل فائنل کیلئے پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور آ نے کے لیے تیار ہو گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 03, 2017 | 18:41 شام

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن جیسے جیسے اپنے اختتام کی جانب جا رہا ہے اس کی چمک دھمک بھی بڑھتی جا رہی ہے اور اب کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کے لئے آمادہ ہو گئے ہیں اور انہیں پاکستانی ویزے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت پانچوں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان جانے پر رضامند کر لیا گیا ہے، ان کھلاڑیوں کو پاکستان

ی ویزے بھی مل گئے ہیں، ٹیم کے غیرملکی کھلاڑیوں میں کپتان ڈیرن سیمی، مارلن سیمویلز، کرس جارڈن، ڈیوڈ ملن اور سمت پٹیل شامل ہیں۔جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کراچی کنگز کے خلاف میچ جیت لیتی ہے تو ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی لاہور میں کوئٹہ کے خلاف فائنل کھیلیں گے۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت سے معذرت کر لی ہے تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کی فائنل میں جیت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ لیکن خود لاہور جانے سے معذرت کر لی ہے۔۔