پی ایس ایل 2 کی چمپئن پشاور زلمی۔۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 05, 2017 | 18:56 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی، 149 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم 90 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں، سرفراز الیون نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز تیز تھا، تاہم ڈیوڈ میلان کے آوٹ ہونے کے بعد کامران اکمل نے بھی محتاط انداز میں بیٹنگ کی، کامران اکمل چالیس رنز کی عمدہ بیٹنگ کے باعث نمایاں بیٹسمین رہے، جبکہ ایمرٹ تین کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے گلیڈی ایٹرز کے اچھے بالر ثابت ہوئے۔زلمی کے کپتان نے 11 بالز پر 28 رن کی اننگز کھیلی جبکہ مارلن سیموئلز 19 اور ڈیوڈ میلان نے 17 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا اور سرفراز الیون کے کھلاڑی جلدی جلدی پویلین لوٹتے رہے، گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شان ارون 24 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ محمد اصغر نے زلمی تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز صرف 149 کے ہدف میں صرف90 رنزبنا سکی۔۔۔۔اور پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن اپنے نام کر لیا۔۔۔۔۔۔