پہلے زرداری اور اب۔۔۔۔ ڈاکٹر تنویر زمانی ہے کوں؟
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 21, 2017 | 15:22 شام
اسلام آباد (مانیٹرنگ) پاکستان پیپلزموومنٹ کی سربراہ ڈاکٹر تنویر زمانی سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے دبئی میں ملاقات کرنے کے بعد آج وطن واپس آئیں گی اور آئندہ جنرل الیکشن کی تیاریوں کا اعلان کریں گی۔پاکستان پیپلزموومنٹ کی سربراہ ڈاکٹر تنویر زمانی نے گزشتہ روز سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعدزاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر پرویز مشرف ملکی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں ملک کو ترقی کی ر اہ پر گامزن کیا ہے۔ اس موقع پر جنرل پرویز مشرف نے ڈاکٹر تنویر زمانی کی حمایت کا اعلان کیا اور آئندہ جنرل الیکشن میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ ڈاکٹرتنویر زمانی نے مزید کہا کہ وہ وطن واپس آکر پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کا دورہ کریں گی۔
تنویر زمانی آصف زرداری کی بیوی ہونے کا دعویٰ بھی کرچکی ہیں،سجاول بھی ان کی زندگی کا ایک کردار ہے۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مبینہ بیوی ڈاکٹر تنویر زمانی نے آصف زرداری کے مبینہ بیٹے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حیران کن جواب دے دیا ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر تنویر زمانی سے پروگرام کی اینکر نے سوال کیا کہ ’سجاول‘ کون ہیں ؟ ان کے اس سوال کے بعد کچھ توقف لینے کے بعد آصف علی زرداری کی مبینہ بیوی کا کہنا تھا کہ’ میں سجاول بھٹو کو نہیں جانتی ‘۔ اس بات پر اینکر نے کہا کہ انہوں نے تو بھٹو کہا ہی نہیں تھا پھر سجاول کے نام کے ساتھ آپ نے بھٹو کا لفظ کیوں استعمال کیا لیکن اس سوال کا انہوں نے کوئی جواب نہ دیا ۔ اس کے علاوہ ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان آنے کے بعد آپ کی آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی ہے تو انہوں نے کہا کہ ہاں وہ زرداری زرداری کرتی ہیں لیکن پاکستان آنے کے بعد اپنی اور آصف زرداری کی ملاقات کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتیں ۔