آصف زرداری نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی،عشرت الفباد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 17, 2017 | 08:15 صبح

دبئی: (مانیٹرنگ) سندھ کے سابق گورنر عشرت العباد کا دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ایم کیو ایم بھتہ خوروں، ٹارگٹ کلرز اور لینڈمافیا کی وجہ سے بدنام تھی۔ اب وہی دہشت گرد پاک سرزمین پارٹی پر مسلط ہیں۔ عشرت العباد نے کہا اراکین اسمبلی فاروق ستار کی طرف کم لندن کی طرف زیادہ دیکھ رہے ہیں۔ سندھ میں اپوزیشن کا خلا بڑا المیہ ہے اور انتخابات میں ایم کیو ایم لندن جس پر ہاتھ رکھے گی وہ جیتے گا۔