حقانی سے جو کام لینا تھا وہ واشنگٹن میں سفیر بناکر لیا، زرداری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 22, 2017 | 17:50 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حسین حقانی سے جو کام لینا تھا وہ انہیں واشنگٹن میں سفیر بنا کر لے لیا، اب ان سے ملنا نہیں چاہتا۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ حسین حقانی اور ان کی سوچ میں فرق آچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسین حقانی کی پاکستان مخالف باتوں سے اتفاق نہیں کرتا،وہ خود کو دانش ور ،واشنگٹن کا فلسفی اور لابسٹ سمجھتے ہیں۔