وطن واپس آتے ہی آصف علی زرداری اچانک ایسی جگہ پہنچ گئے کہ پڑھ کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 18, 2017 | 19:19 شام

کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نے وطن واپس آتے ہی سب سے پہلے اپنے دوست سابق وزیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم سے ہسپتال میں ملاقات کی ہے جس میں ان کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ اہم امورپر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

ذرائع کےمطابق سابق صدر اورڈاکٹرعاصم کے درمیان ملاقات نصف گھنٹہ تک جاری رہی جس میں اہم مسائل پر گفتگو کے ساتھ ساتھ کچھ رازونیاز کی باتیں بھی ہوئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ڈاکٹرعاصم نے اپنے دیرینہ دوست آصف علی زرداری سے شکوہ بھی کیا ہے کہ جب وہ ملک سے باہر ہوتے ہیں

تو پارٹی کا کوئی بھی نامور لیڈر ان کی خیریت دریافت کرنے تک نہیں آتا.