پانامہ کیس کے متوقع نتائج کے پیش نظر زرداری نے سیاسی محاذ فوری گرم کرنے کا فیصلہ کرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 22, 2017 | 05:41 صبح

 

لاہور/ ملتان (مانیٹرگ) سابق صدر زرداری سے پی پی پنجاب پارلیمانی پارٹی نے ملاقات کی۔ پنجاب سے منتخب ارکان کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کرتے کہا کہ پنجاب میں آکر بیٹھ گئے ہیں جس وقت کا انتظار تھا وہ آگیا ہے‘اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے رابطہ کریں۔ انتخابات میں مقابلہ کریں گے ، آئندہ انتخابات بھرپور انداز سے لڑیں گے۔ گزشتہ الیکشن ہمیں لڑنے نہیں دیا گیا۔ آئندہ انتخابی مہم میں لاہور کو مرکز بنائوں گا۔ پوری انتخابی مہم میں لاہور مرکز ہوگا۔ پورے ملک میں جائوں گا مگر لوٹ کر لاہور ہی آئوں گا۔ بتائیں گے الیکشن کیسے لڑا جاتا ہے۔ سابق صدر نے ملتان میں بھی بلاول ہائوس بنانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے آصف علی زرداری نے کہا کہ ملتان ہی نہیں پشاور میں بھی بلاول ہائوس بنے گا۔ دوسری جانب دوسری جانب پانامہ کیس کے متوقع نتائج کے پیش نظر زرداری نے سیاسی محاذ گرم کرنے کیلئے متعدد فیصلوں کی منظوری دیدی ہے ۔ پس پردہ جوڑ توڑ کا محاذ آصف علی زرداری خودسنبھالیں گے جبکہ میدان میں نوجوان اور پرجوش بلاول بھٹو اتریں گے اور جلسوں کا سٹیج سنبھالیں گے۔ سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے فوری رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔