آصف زرداری کی وطن واپسی۔۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 20, 2016 | 20:30 شام
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان انوکھے لاڈلے ہیں جو کھیلن کو وزارت عظمیٰ مانگتے ہیں جب کہ کچھ ہفتوں میں وطن واپس آ جاؤں گا۔ ایک انٹرویو میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کچھ سیاستدان پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ لے گئے تاہم اگر سپریم کورٹ کمیشن بنادیتی ہے اور کمیشن سے کوئی نتیجہ نہ نکلا تو پھر کیا فائدہ جب کہ جمہوریت کا ارتقاء پارلیمنٹ میں ہے اور پاناما کا معاملہ بھی پارلیمنٹ میں بحث کے بعد ہی انجام کو پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو انوکھا لاڈلا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان وہ انوکھے لاڈلے ہیں جو کھیلن کو وزارت عظمیٰ مانگتے ہیں۔ وطن واپسی کے حوالے سے سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں جلا وطن نہیں ہوں کچھ ہفتوں میں واپس پاکستان آ جاؤں گا۔ واضح رہے کہ آصف زرداری 24 جون 2015 کو ملک سے باہر چلے گئے تھے اور جب سے اب تک وطن واپس نہیں آئے۔