زرداری، فضل الرحمن ملاقات سیاسی معاملات میں ملکر چلنے پر اتفاق
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ) سابق صدر آصف علی زرداری سے حکومتی اتحادی جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے سیاسی معاملات میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔حکومتی اتحادی کا اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی کیساتھ مل کر چلنے پر اتفاق سے سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں ہورہی ہیں کی دیکھیں سیاست شاطر کی شہرت رکھنے والے یہ لیڈر کیا گل کھلاتے ہیں۔ زرداری ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے عالمی اجتماع کے کامیاب انعقاد پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد دی۔