رینجر کا کا زرداری کے لئے سلامی کا بندوبست،بڑے لیڈر کے اوسان خطا ہوگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 23, 2016 | 15:47 شام

کراچی (مانیٹرنگ) سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے قبل کراچی میں ان کے قریبی ساتھی اور عزیز کے گرد سیکیورٹی اداروں نے گھیرا تنگ کردیا ۔ انشورنس کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے کے دوران چار افراد جبکہ اویس مظفر کے فرنٹ مین کے گھر چھاپے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے کو چئیرمین آصف علی زرداری کی وطن واپسی پر کراچی میں سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست انور مجید کی انشورنس کمپنی کے دفاتر پر چھاپے مار کر چ
ار افراد کو حراست میں لے لیا ۔ رینجرز پہلے آئی آئی چندریگر روڈ پہنچی اور دفتر کی تلاشی لی ۔ دفتر سے اہم دستاویزات کو قبضے میں لیا جبکہ دو افراد کو حراست میں لے لیا ۔ اس کے بعد ہاکی اسٹیڈیم میں دفتر پر چھاپہ مارا اور دستاویزات کو قبضے میں لے کر مزید دو افراد کو حراست میں لے لیا ۔ بعد میں پیٹروپول پر واقع دفتر میں چھاپہ مارا تاہم کسی کو حراست میں نہ لیا ۔ ادھر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی عزیز اویس مظفر کے فرنٹ مین کے گھر چھاپہ مارا ۔ کلفٹن میں چھاپے کے دوران ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے ۔