میرے پاس وقت نہیں،بلاول مطالبات پورے ہونے پر ملے گا،زرداری کا ن لیگی قیادت کو ملنے سے انکار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 24, 2016 | 13:04 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملنے سے انکار کر تے ہوئے انہیں بلاول بھٹو سے ملنے کا مشورہ دے دیا اور ساتھ ہی کہا ہےکہ بلاول کی جانب سے چار مطالبات پورے ہونے کے بعد ہی ملاقات ممکن ہے ۔۔

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کے روز لندن میں مقیم لیگی قیادت نے آصف علی زرداری سے رابطہ کیا اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی جس پر انہوں نے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بات کرنے ہے ،وہ بلاول بھٹو کے ساتھ کی

جائے۔ان کا کہنا ہے کہ بلاول کی جانب سے چار مطالبات پورے ہونے کے بعد ہی ملاقات ممکن ہے ۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے حکومت کے سامنے چار مطالبات رکھے ہوئے ہیں جن میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں ترمیم ،پیپلز پارٹی کی جانب سے پاناما بل کے مسودے کی منظوری ،وزیر خارجہ کی تعیناتی اور سی پیک کی قرار داد پر عملد رآمد شامل ہیں ۔