شہباز شریف کا زرداری حکومت کے ایک کارنامے کا اعتراف، زرداری کو مشرف پر بھاری قرار دیدیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 07:20 صبح

لاہور(مانیٹرنگ)گوادر سے پنجاب کے دورے پر آئے ہوئے 78رکنی طلبا و طالبات کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ 70سالوں میں بلوچستان نظرانداز ہوالیکن یہ صوبہ پاکستان کا بڑا اہم حصہ ہے۔تاریخ کے حوالے سے یہ درست بات ہے کہ بلوچستان ماضی میں نظرانداز رہا ہے۔ بلوچستان کے جائز مسائل کا حل وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھی،ہے اور رہے گی۔ مشرف جو سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگاتا تھا وہ بھی اپنے دور میں این ایف سی ایوارڈ حاصل نہ کرسکا اور10برس تک ڈنڈے کے زور

پراقتدار پر قابض رہنے والے اس ڈکٹیٹر کے دور میں این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق رائے نہیںہوسکا اور پھراس ڈکٹیٹر نے عبوری ایوارڈدیا۔ یہ سیاسی قیادت ہی تھی جس نے مل بیٹھ کر2009-2010ءمیں این ایف سی ایوارڈ حاصل کیا۔اس وقت کی وفاقی حکومت، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرائے خزانہ نے مل بیٹھ کر تاریخی این ایف سی ایوارڈ حاصل کیا اور اگر پوری سیاسی قیادت ایک پیج پر نہ ہوتی تو شاید اس کا حصول ممکن نہ تھا۔