زرمبادلہ کے ذخائرنیچے آنے لگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 03, 2016 | 18:20 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)مرکزی بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 28 اکتوبر 2016ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 24 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر رہ گئے، ان ذخائر میں سے 19 ارب 13 کروڑ 5 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 5 ارب 5 کروڑ 88 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 28 اکتوبر 2016ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان کے مجموعی ذخائر 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی سے 24 ارب 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی بنیادی وجہ متذکرہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیاں ہیں۔