ٹیچر کی 10سالہ بچی کو سبق یاد نہ کرنے پرایسی سزا کہ بچی کی زندگی کی کتاب ہی بند ہو گئی
نیروبی(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا کی ٹیچر نے 10سالہ بچی کو سبق یاد نہ کرنے پر سزائے موت دے دی ہے۔کینیا کے شہر نیروبی کے پرائمری سکول مکنڈامیا میں استانی نے مار مار کراپنی 10سالہ طالبہ کو مارڈالا،اس بچی کا نہ پڑھ پانا موت کی سزا ٹھہری ہے۔سکول ٹیچر نے اپنی طالبہ جوئے وانگری پر تشدد کا اعتراف کرلیا ہے ،ٹیچر کا کہنا ہے کہ میں نے اس کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی تھی،تشدد کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جوئے وانگری نے ہسپتال میں دم توڑ دیا تھا،والدین نے ”نیروبی نیوز“کو بتایا ہے کہ مقتولہ بیٹی کے کلاس فیلوز سے پتا چلا ہے کہ ٹیچر نے نہ پڑھنے پرہماری بچی کو پیٹنے کا حکم دیا تھا جسے سب نے مارمار کر لہولہان کردیا۔اور وہ بے ہوش گئی۔اسے فورا ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی۔