سات سال کی عمر سے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 08, 2017 | 19:20 شام

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی صرف تیسری دنیا کے ممالک کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ مہذب ملکوں میں بھی یہ مسئلہ اتنی سنگین صورت اختیار کر چکا ہے کہ جان کر انسان کانپ اٹھتا ہے۔ مغربی ممالک کی مشہور اداکاراﺅں کی جانب سے پہلے بھی بچپن میں ہونے والے زیادتی کے واقعات کی خبریں آتی رہتی ہیں لیکن اب ایک اور اداکارہ نے ایسی داستان بیان کردی ہے کہ جس نے بھی سنا اس کی آنکھیں نم ہوگئیں۔برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی معروف ٹی وی اداکارہ و کاروباری خاتون کیٹی پرائس نے ایک ٹی وی پ

روگرام ” ہارٹ بریکنگ لوز وومین“ میں گفتگو کرتے ہوئے خود کے ساتھ بچپن میں ہونے والی زیادتی کے بارے میں بتایا۔انہوں نے بتایا کہ مجھے پہلی بار صرف سات سال کی عمر میں ہراساں کیا گیا اور یہ سلسلہ کبھی نہیں رکا ۔ مجھے بار بار ہراساں کیا گیا اور بار بار زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم میں اس شخص کا نام نہیں لینا چاہتی۔ پہلے پہل تو وہ شخص مجھے صرف ہراساں کرتا تھا لیکن بعد ازاں اس نے میرے ساتھ زیادتی کرنا شروع کردی۔ بچپن میں ہونے والی زیادتی کا ہی رد عمل تھا کہ میں نے مختصر لباس پہننا شروع کردیے اور ماڈلنگ کے شعبے کی طرف آگئی۔واضح رہے کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک برطانوی تنظیم ’ لوز وویمن‘ کی جانب سے ’ بتانے میں دیر نہ کرو‘ کے نام سے کیمپین چلائی جا رہی ہے ۔ یہ پروگرام اسی کیمپین  کے تحت چلایا جا رہا ہے جس میں مختلف شعبوں کی ایسی کامیاب خواتین کو مدعو کیا جاتا ہے جنہیں بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہو۔اور پھر ان سے اس بارے میں سوالات ہوتے ہیں اور حقیقت جانی جاتی ہے کہ ایسا کیوں ہوا تھا۔اور اس وقت اس سب سے ان کی زندگءی میں کیا اثر ہوا تھا۔