دلی میں خطرناک وبا پھیل گئی چڑیا گھر بند کردیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 19, 2016 | 10:34 صبح


نئی دہلی (مانیٹرنگ)کے مشہور اور بڑے چڑیا گھر کے پرندوں کو برڈ فلو کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ اِس چڑیا گھر کے کم از کم نو نایاب پرندے گزشتہ ہفتے کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔ ان ہلاکتوں کی وجہ سے چڑیا گھر کو کچھ دنوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کا خیال ہے کہ لوگوں کی موجودگی میں برڈفلو پھیلانے والے وائرس کے انسداد کے اسپرے کو پوری طرح استعمال کرنا مشکل ہوتا ہے۔
بھارت کے نیشنل زولوجیکل پارک کے نگران ریاض احمد خان نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ہلاک ہونے پرندوں کا باقاعدہ پ

وسٹ مارٹم کیا گیا ہے اور رپورٹوں سے پتہ چلا کہ نو میں سے دو پرندے یقینی طور پر انڈے دینے والے پرندوں میں پائے جانے والے متعدی مرض انفلوئنزا یعنی H5N1 وائرس کی وجہ سے مرے تھے۔
ریاض احمد خان کے مطابق انفلوئنزا کی موجودگی کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور چڑیا گھر کی عارضی بندش اِسی سلسلے کی کڑی ہے۔ نیشنل زولوجیکل پارک کے کیوریٹر یا نگران نے بتایا ہے کہ نئی دہلی کے چڑیا گھر کو اگلے ہفتے کے دوران عام لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ خان کے مطابق آج کل چڑیا گھر کے پرندوں کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور ا±ن کے پنجروں کی صفائی کے ساتھ ساتھ انسداد انفلوئزا کا اسپرے کے علاوہ پرندوں کو مدافعتی دوا بھی دی جا رہی ہے۔