عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس آج سے شروع

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 08:03 صبح

 

زیورچ (مانیترنگ)عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس آج سترہ جنوری کو سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیوس میں منعقد ہو گاجبکہ فورم کے سینتالیسویں تین روزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم نواز شریف کرینگے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈیووس میں قیام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت دیگر اہم عالمی رہنماؤں اور تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کی معاشی صورتحال میں مزید بہتری لانے اور بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے جیسے موضوعات پر ب

ات کریں گے ۔دوسری جانب ورلڈ اکنامک فورم نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ سابق آرمی چیف اجلاس کے دوران انسداد دہشت گردی کے موضوع پر خطاب کرینگے۔ اجلاس میں فلم ساز شرمین عبید چنائے، بھارتی ہدایت کار کرن جوہر اور گلوکارہ شکیرہ کے علاوہ سیاستدانوں، سماجی کارکنوں اور فن کاروں سمیت مختلف شعبوں کی نمائندہ شخصیات شرکت کریں گی۔